بابو سر ٹاپ آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بابو سر ٹاپ آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم شاہراہ کاغان کو ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بابو سر ٹاپ آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بابو سر ٹاپ آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم شاہراہ کاغان کو ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے حکام کے مطابق شاہراہ کاغان سے بھاری گلیشیئر اور ملبہ کاٹ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ سیاح کاغان ہائی وے پر بابو سر ٹاپ تک جا سکتے ہیں۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بابوسر ٹاپ سے برف ہٹا کر سیاحوں کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق بابو سر ٹاپ آنے والے سیاح محتاط رہیں اور موسم کے لحاظ سے بابو سر ٹاپ کی چوٹی اور گرد و نواح کے پہاڑوں پر اب بھی چھ سے سات فٹ برف موجود ہے جسے پگھلنے میں مزید 2 ماہ لگیں گے۔
دوسری جانب بابوسر اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد دیوانہ وار برفانی راہداریوں سے ہوتے ہوئے بابوسر ٹاپ پہنچ چکی ہے۔
سطح سمندر سے 13,700 فٹ بلندی پر واقع بابوسر پاس اکتوبر سے جون تک برف باری کی وجہ سے سیاحوں کے لیے ناقابل رسائی رہتا ہے۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com