145
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں پیاز، گاجر اور آلو کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
برطانیہ، ایک دہائی کے دوران گھروں کی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے آلو کی قیمتوں میں 60 فیصد اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں خراب موسم کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمت میں 37 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔