70
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) بھارت میں اسکول جانے والے طلباء کو لے جانے والی کشتی دریا میں ڈوب گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں پیش آیا جہاں اسکول کے طلباء سمیت دیگر افراد اپنے کام پر جانے کے لیے کشتی میں سوار ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں بچوں سمیت 30 سے زائد افراد سوار تھے جو دریائے باگمتی کے کنارے ایک جیٹی کے قریب کشتی الٹنے سے ڈوب گئے۔حادثے کا علم ہوتے ہی نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں سوار 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 10 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق مقامی لوگ دریا عبور کرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں اور حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔