بھارت کیخلاف سنچری ،جوروٹ نے سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ دیا 

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز جو روٹ نے آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کرکٹر سر ڈان بریڈمین کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو مانچسٹر میں بھارت کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ روٹ کی 38ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ انہوں نے شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو 150 تک لے جانے کے لیے ہندوستان کی پہلی اننگز کے 358 کے مجموعی اسکور کے جواب میںہندوستان کے خلاف اپنی سنچری کے ساتھ جو روٹ نے  اپنی سرزمین پر کسی ایک مخالف ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریوں کا ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ روٹ کی اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے خلاف نویں سنچری تھی اس سے قبل آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف 8 سنچریاں اسکور کی تھیں۔اس کے علاوہ، جو روٹ ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں (12) بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔جو روٹ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شاندار اننگز کے دوران آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میں 13,378 رنز بنائے تھے، جب کہ روٹ نے اپنے 157 ویں ٹیسٹ میں پونٹنگ کا ریکارڈ توڑا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 200 ٹیسٹ میں 15 ہزار 921 رنز بنائے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔