سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کو خود فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق عدالت نے دعا کو خود فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا جس کے ساتھ جانا چاہے رہ سکتی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ دعا لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید پر ہے۔