روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 205 روپے کی حد سے نیچے آگیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز 206 روپے پر بند ہونے والا ڈالر بدھ کی صبح 11 بجے کے قریب 1.25 روپے کمی کے ساتھ 204.75 روپے پر آگیا۔

 

فاریکس ایسوسی ایشن کے آخری سیشن کے اختتامی ریٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 87 پیسے کا فرق ظاہر ہوتا ہے

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے تقریبا 1 ارب روپے کی ابتدائی متوقع واحد قسط کے بجائے تقریبا 1.85 ارب ڈالر کی دو مشترکہ قسطوں کا اجرا کو قرار دیا ہے .

منگل کو پاکستان کو اپنے 6 بلین ڈالر قرض پروگرام کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے آئی ایم ایف سے اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت موصول ہوئی۔

اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت میں کچھ احتیاطی تدابیر شامل ہیں جو پاکستان کے کیس کو مضبوط بنانے کے لیے آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے لیے اور پھر فنڈز کی تقسیم سے قبل عمل درآمد کے لیے درکار ہوں گی۔

اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے مطابق پاکستان کو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز تک دو مشترکہ اقساط کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا