اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کہنے پر چین 100 روپے نہیں دیتا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ اب سانسوں پر ٹیکس لگانے کا وقت آگیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سپر ٹیکس صنعتوں اور 10 سے 40 ہزار دکانوں پر مقررہ ٹیکس ہے۔ سیاسی لوٹ مار ڈالروں میں ادا کی گئی۔ گوادر میں سب سنگ بنیاد رکھتے ہیں لیکن تعمیرات کی اجازت نہیں ہے۔ کفنوں اور قبروں کا ریٹ دوگنا ہو گیا ہے۔ غریب کا مسئلہ مہنگائی ہے اور شہباز کا مسئلہ مری ہائی وے ہے۔