یہ بھی پڑھیں
یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری ، ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف
کچھ خصوصیات یوٹیوب کے ویب ورژن کے لیے ہیں جبکہ دیگر اسمارٹ فون ایپ اور اسمارٹ ٹی وی سافٹ ویئر پر کام کریں گی۔
پریس ٹو 2x
پریس ٹو 2x ویڈیو کی رفتار کو دوگنا کردیتی ہے۔پلے بیک کی رفتار کو دوگنا کرنے کے لیے اپنی انگلی کو ویڈیو پر رکھیں، یہ فیچر ویب، ٹیبلیٹ اور موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا۔
تھمب نیل
اس کے علاوہ ایک نئی خصوصیت تھمب نیل پیش نظارہ ہے جو تھمب نیل کے بڑے مناظر دکھائے گی۔اس فیچر کو اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
اسکرین لاک
لاک اسکرین فیچر استعمال کرنے سے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ پر اسکرین لاک ہوجائے گی اور غلطی سے ڈیوائس کو چھونے سے ویڈیو متاثر نہیں ہوگی۔یہ فیچر ڈیوائس کے ٹچ فنکشن کو غیر فعال کردیتا ہے تاکہ صارفین کو اسکرین کو ٹچ کرکے ویڈیو کو روکنے، اسکیپ کرنے یا تجویز کردہ ویڈیو کو منتخب کرنے کی فکر نہ ہو۔
اسٹیبل والیوم
یہ فیچر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ویڈیو کی آواز اچانک بہت زیادہ نہ بڑھ جائے۔اس کے ساتھ ہی یوٹیوب میں لائبریری ٹیب کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب اسے آپ کا نام دیا جا رہا ہے۔اس ٹیب میں پلے لسٹ، ڈاؤن لوڈ، ویڈیو دیکھنے اور خریداری وغیرہ کو ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
یوٹیوب کب متعارف ہوئی ِ،اس کو بنانے والا کون تھا،پہلی ویڈیو کب اور کس نے اپ لوڈ کی ؟
یہ نئی تبدیلی ویب اور موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرائی جا رہی ہے۔کمپنی کے مطابق ان نئے فیچرز کا رول آؤٹ شروع ہو چکا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔کمپنی نے کہا کہ مزید فیچرز پر بھی کام کیا جا رہا ہے، جبکہ یوٹیوب کڈز ایپ کو بھی نئے سرے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔