اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملے کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی۔.
عدالتی اہلکار جلد ہی سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کریں گے۔.انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج چھٹی پر ہیں اور اس سلسلے میں تمام بڑے ملزمان کو جج کی چھٹی کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
.سپریم کورٹ کا چار ماہ کے اندر مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کا حکم ابھی تک عدالت میں نہیں پہنچا۔.
جج کی چھٹی کے باعث عدالت سے باہر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی واپس بھیج دیا گیا جبکہ عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان کو پیشی کے بعد وہاں سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔.
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنی تھی جس میں دو اہم گواہوں مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔.ی
مقدمہ گزشتہ دو ماہ سے زیر التوا ہے اور اب تک اس کیس کے 119 گواہوں میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ جرح کا عمل ابھی مکمل نہیں ہو سکا ہے۔