اسرائیل کی جانب سے عزہ کے ہسپتال پر حملے کے بعد جنیوا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں برازیل نے غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے تنازع کے خاتمے کی قرارداد پیش کی۔
اسے بھی پڑھیں
اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید
برازیل کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری مسودے پر ووٹنگ دو بار تاخیر کا شکار ہوئی جب 12 ارکان نے حق میں ووٹ دیا، روس اور برطانیہ نے حصہ نہیں لیا اور امریکا نے قرارداد کو ویٹو کرنے کا اپنا صوابدیدی حق استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ،مزید 433 فلسطینی شہید
اس سے قبل سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اہم اجلاس ہوا، جس میں غزہ پر اسرائیل کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اسے منظم ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
اسے بھی پڑھیں
غزہ کیلئے 20 امدادی ٹرک کل روانہ ہونگے ،امریکی صدر
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک ہسپتال پر راکٹ فائر کیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوگئے تھے۔
گزشتہ 10 روز سے جاری لڑائی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہزاروں زخمی بھی ہیں۔