239
ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ کی پٹی میں بم دھماکے میں 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ ایک ریلی کے دوران ہوا۔ اسرائیل مخالف ریلی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زخمیوں اور شہداء کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ،مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بم کو قریبی فوجی چوکی پر گرانے کے لیے لایا گیا تھا اور غلطی سے پھٹ گیا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔