قومی سلامتی کمیٹی ، شرکا کو تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پربریفنگ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں شرکاء کو کالعدم تحریک طالبان پاکستا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ سیاسی قیادت نے مسائل سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان، وزراء، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو اندرون و بیرون ملک لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ افغان حکومت کی سہولت کاری سے مذاکرات جاری ہیں جس میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل حکومتی کمیٹی آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہ کر مذاکرات کر رہی ہے۔ حتمی فیصلہ پاکستان کے آئین کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری، مستقبل کے لیے فراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

اجلاس کو پاکستان افغانستان سرحد پر انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے انتہائی ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ امید تھی کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا۔ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں ریاستی کام، امن کی بحالی اور معمولات کی بحالی کو یقینی بنایا گیا ہے اور پاکستان کے کسی بھی حصے میں منظم دہشت گردی کا کوئی نشان باقی نہیں رہا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca