لندن ،ریلوے کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال کل سے شروع

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق کل سے اگلے چھ روز تک لاکھوں لوگوں کو ٹرین میں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہڑتال منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ہو گی۔

ہڑتال ختم کرانے کے لیے ٹریڈ یونینز اور ریلوے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ زیر زمین ٹرین سروس بھی منگل کو ہڑتال پر رہے گی جس سے سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ فار لندن نے مسافروں کو پیدل یا سائیکل پر سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آر ایم ٹی یونین نے ملازمین کی برطرفی کے خلاف ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال کے دوران 20 ہزار سے زائد کی بجائے صرف 4500 سروسز فراہم کی گئیں۔

ہڑتال کے اعلان کے بعد نیٹ ورک ریل نے 20 سے 26 جون تک نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔ ہڑتال کے دن ٹرین صبح 7:30 سے شام 6:30 تک چلے گی۔

ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس پر جینا مشکل ہو گیا ہے۔
,

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا