اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عالمی کرکٹ پر راج کرنے والے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نمیبیا نے سری لنکا کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا، سری لنکن ٹیم صرف 19ویں اوور میں 108 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ ‘نمیبیا نے آج کرکٹ کی دنیا کو بتایا کہ ‘نام یاد رکھنا ہے
Namibia 🇳🇦 has told the cricketing world today… “Nam” yaad rakhna! 👏🏻
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) October 16, 2022