ٹیکس اور ڈالر کے بڑھتے ہوئے نرخوں کی وجہ سے خام مال کی قلت اور ادویات کی کمی

 

اردو ورلڈ کنیڈا ( ویب نیوز )پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ادویات کی قلت میں اضافے کی وجہ سیلز ٹیکس اور ڈالر کی قیمت کو قرار دیا ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر قاضی منصور دلاور نے کہا ہے کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے خام مال کی قلت کے باعث مزید 40 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

منصور دلاور نے کہا کہ خام مال کی قلت کے باعث مزید 40 ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جن میں بخار، خون پتلا کرنے والی، کینسر اور جوڑوں کے درد کے لیے جان بچانے والی دیگر ادویات شامل ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا