پاکستان سی پیک میں دیگر ممالک اور شراکت داروں کا خیر مقدم کریگا،انوارالحق کاکڑ

 

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اوپن گلوبل اکانومی میں کنیکٹیویٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں وزیراعظم نے تیسرے بی آر ایف کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی۔

دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر صدر شی کے وژن کو سراہتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک BRI کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ منا رہا ہے، جو چین کے ترقیاتی ماڈلز سے بہت متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، فوڈ سیکورٹی اور وبائی امراض کے چیلنجز کا سامنا ہے، انسانیت کی فلاح مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ بی آر آئی کا فلیگ شپ پراجیکٹ سی پیک 2013 میں پاکستان میں شروع ہوا، سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر کے 50 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے زیر تکمیل ہیں، گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ جلد فعال ہو جائے گا، مربوط مواصلاتی رابطوں سے زراعت اور صنعت ترقی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کے کریڈٹ کی مستحق ہے، پاکستان سی پیک میں دیگر ممالک اور شراکت داروں کا خیر مقدم کرے گا۔

نگران وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے فرق کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔