اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ اضافہ عالمی افراط زر کی وجہ سے ہوا۔ ۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج اور کل رات کو ہوگا اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے اور معاشی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سیاسی بنیادوں پر تقرریوں اور تبادلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کچھ عرصے سے ہیں ہمیں کام کرنا چاہیے، ہمیں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں۔