اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے تحت گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، ٹیم کے بیشتر مالکان ملک سے باہر ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔
سب سے اہم بات نویں ایڈیشن کی ہے۔ تاریخیں ہیں، ابھی ان کا فیصلہ نہیں ہوا، آئندہ سال کے اوائل میں ملک میں عام انتخابات ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات میں لیگ کرانے کی تجویز بھی ہے۔
اگلے سال دیگر ٹی 20 لیگز کی وجہ سے، ونڈو تلاش کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے، ٹیمیں جلد از جلد شیڈول کو حتمی شکل دینے کی خواہشمند ہیں۔ اجلاس میں 8ویں ایڈیشن کے اکاؤنٹس پر بھی بات کی جائے گی، فرنچائزز کچھ معاون دستاویزات بھی مانگنے کا ارادہ رکھتی ہیں، 9ویں ٹورنامنٹ کی واجب الادا فیس بھی اس حوالے سے یاد دلائی جائے گی۔
فرنچائز مالکان کی بورڈ چیئرمین ذکا اشرف سے پہلی ملاقات ہوگی جس میں لیگ کے حوالے سے اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ دسویں ایڈیشن تک ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے حق میں نہیں، موجودہ فرنچائزز بھی یہی چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں صاحب شیخ کو پی ایس ایل کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، تاحال یہ واضح نہیں کہ ان کے آنے کے بعد لیگ کمشنر نائلہ بھٹی کا کیا عہدہ ہو گا۔