اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چینی کنسورشیم بینکوں نے آج پاکستان کو 2.3 بلین ڈالر کا قرضہ فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے اور آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی سہولت کے دائرہ کار اور مدت کو 39 ماہ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں اور دو تین روز میں رقم ملنے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
رائٹر زنے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان قرض کی قسطیں جاری کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور اسلام آباد کو توقع ہے کہ آئی ایم ایف ڈیڈ لائن میں 39 ماہ کی توسیع کرے گا۔ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سے سہولت کے سائز اور مدت میں اضافہ ہوگا۔
The Chinese consortium of banks has today signed the RMB 15 billion (~$2.3 billion) loan facility agreement after it was signed by the Pakistani side yesterday. Inflow is expected within a couple of days. We thank the Chinese government for facilitating this transaction.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 22, 2022