کراچی: گلشن اقبال میں درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گئی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں آتشزدگی سے درجنوں موٹر سائیکلیں، ایک بس، دو رکشے اور چھ سے سات گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

عزیز بھٹی پارک کے قریب پرانی گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

پولیس، ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

جائے وقوعہ کے ساتھ شہری آبادی بھی منسلک ہے تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور رہائشی آبادی کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار نے بتایا کہ 6 فائر ٹینڈرز نے پرانی گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا، 2 فائر ٹینڈر ابھی بھی کولنگ کے عمل کے لیے موجود ہیں۔

فائر فائٹر کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر جھاڑیاں تھیں جہاں پرانی سرکاری گاڑیاں مناسب دیکھ بھال یا نگرانی کے بغیر کھڑی کی گئی تھیں۔ آگ لگنے کی صحیح وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں کراچی میں ایک نجی سپر اسٹور میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
جیل چورنگی پر نجی سپر مارکیٹ کے تہہ خانے میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے گودام میں لگی آگ پر کئی روز بعد بالآخر قابو پالیا گیا۔

اس سے قبل کراچی میں پاک کالونی کے قریب لاشاری محلہ میں فوم کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca