60
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سٹی آف کیلگری نے انڈین ریزیڈنشل اسکول میموریل کے لیے نئے منتخب کردہ ڈیزائن کا اعلان کر دیا ہے۔ اس یادگار کا نیا نام "دی وانڈرنگ اسپرٹ” رکھا گیا ہے، جسے گراؤنڈ3 انک اور ادریان سٹمسن نے تیار کیا ہے۔
یہ یادگار "سنگم تاریخی مقام اور پارک لینڈ” میں تعمیر کی جائے گی، جو شہر کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے اور تاریخی اعتبار سے ایک نہایت اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔
یہ ڈیزائن ایک ڈیزائن مقابلے کے بعد منتخب کیا گیا، جس کا انعقاد خزاں 2024 میں کیا گیا تھا۔ مقابلے میں چار مختصر فہرست میں شامل مقامی یموں کو مدعو کیا گیا تھا، اور تمام ٹیموں کے ڈیزائن چار مشترکہ ستونوں پر مبنی تھے: ان ستونوں میں شفا ، رسوم ، سچائی اور تسلیم شامل
دی وانڈرنگ اسپرٹ” کو ایک جیوری نے منتخب کیا، جس میں مقامیبزرگوں، تکنیکی ماہرین، اور کمیونٹی کے نمائندگان شامل تھے۔
یہ ڈیزائن کیوں اہم ہے ؟
ادریان سٹمسن کی قیادت میں تیار کردہ اس یادگار کا مقصد انڈین ریزیڈنشل اسکولوں کے متاثرین، خاص طور پر بچوں، کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہیں ان اداروں کے تحت ان کے خاندانوں سے جدا کیا گیا اور جنہیں ذہنی، جسمانی اور روحانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر ریلیشنز منیجر نے کہا کہ> "”یہ یادگار مقامی اقوام کی برادری کو شفا، احترام اور ان کے دکھوں کے اعتراف کا موقع فراہم کرے گی، اور ان بچوں کی یاد میں قائم کی جا رہی ہے جو ریزیڈنشل اسکولوں سے کبھی واپس نہ آ سکے۔”۔”انہوں نے مزید کہا کہ یادگار کا مقصد ان دونوں تاریخی حقیقتوں کو یکجا کرنا اور مستقبل کے لیے اتحاد کا پیغام دینا ہے۔
فی الحال انڈین ریزیڈنشل اسکول میموریل **کیلگری کے میونسپل بلڈنگ کے سامنے موجود ہے، جو جوتوں اور کھلونوں پر مشتمل ہے، اور اسے جون 2021 میں کملوپس انڈین ریزیڈنشل اسکول کے قریب دریافت ہونے والے 215 بچوں کی یاد میں بنایا گیا تھا۔
انڈجینس قیادت میں منصوبہ بندی
کیلگری شہر کے مقامی اقوام سے تعلقات کے دفتر کے مقامی اقوام کے ماہرِ حکمتِ عملی ہیرولڈ ہورس فال نے کہا کہ یہ منصوبہ آغاز سے ہی مقامی اقوام کی قیادت میں چلایا گیا ہے اور ہر قدم پر ثقافتی تعلیمات اور برادری سے مشاورت شامل رہی ہے۔”ہم ایک ایسے ڈیزائن کی رونمائی پر فخر محسوس کرتے ہیں جو متاثرین، بزرگوں، اور کمیونٹی کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے۔”
کیلگری کی میئر جیوٹی گوندک
کیلگری کی میئر جیوٹی گوندک نے کہا کہ یہ یادگار اُن بچوں کے لیے ایک مستقل علامت ہے جو کبھی اپنے گھروں کو واپس نہ آ سکے، اور اُن زندہ بچ جانے والوں کے لیے بھی جو آج بھی ان زخموں اور ان کے نسل در نسل اثرات کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا:”میں ان بزرگوں، متاثرین، اور مقامی اقوام کے رہنماؤں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ابتدا ہی سے اس وژن کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمات، ان کی طاقت اور ان کی رہنمائی ہمیں مفاہمت کے راستے پر آگے بڑھا رہی ہے۔”یہ یادگار اب تفصیلی ڈیزائن کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے دوران موجودہ تصور کو مزید نکھارا جائے گا۔ اس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔کیلگری شہر اور سنگم مقام (دی کونفلوئنس) آنے والے مراحل کی تفصیلات فراہم کریں گے، جن میں حتمی ڈیزائن، ٹائم لائن اور افتتاحی تقریب شامل ہوں گی۔