243
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کے دھویں سے نیویارک شہر کا آسمان سیاہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں چڑیا گھر، پارکس اور گالف کورس فضائی آلودگی کے باعث بند کردیئے گئے جب کہ فضائی آلودگی کے باعث نیویارک میں ہونے والی مختلف تقریبات بھی منسوخ کردی گئیں۔
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر بارش سے بھی قابو نہیں پایا جا سکا
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث امریکا میں شدید فضائی آلودگی کا انتباہ جاری ہے۔
نیویارک کے میئر نے شہریوں سے فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
نیویارک میں ہوا کا معیار ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور نیویارک کے گورنر نے فضائی آلودگی کو ایمرجنسی قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیویارک کی ہوا میں آلودگی جمعرات کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔