118
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پربرطانوی وزیر ریلوے کو جرمانہ ، ڈرائیونگ لائسنس پر 6 پوائنٹ لگائے گئے ۔
قانون کی پاسداری ہر مہذب معاشرے کی پہچان ہوتی ہے۔ برطانوی وزیر ریلوے لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب کے لیے بس چلا رہے تھے جب انھوں نے اپنے موبائل فون پر کسی سے بات کرنا شروع کر دی۔اس کارروائی کو دیکھنے والے ایک شہری نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو لارڈ پیٹر نے اپنی پوزیشن پر سمجھوتہ کیے بغیر ڈرائیونگ کے دوران لیفٹ ٹرن لینے اور موبائل فون سننے کا اعتراف کیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی تھی۔اس پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور اس کے ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹس لگائے گئے تھے۔