اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سال 2026 کے چوتھے ہفتے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے
جس میں ایک بار پھر سام سنگ نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سام سنگ نہ صرف مجموعی طور پر سرفہرست رہا بلکہ ٹاپ 10 میں اس کے متعدد ماڈلز شامل ہیں، جو صارفین میں برانڈ کی مضبوط مقبولیت اور اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی S26 الٹرا 5G سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فون قرار پایا ہے۔ جدید کیمرہ ٹیکنالوجی، طاقتور پروسیسر اور پریمیم ڈیزائن نے اس فون کو صارفین کی پہلی پسند بنا دیا ہے۔
فہرست میں دوسرا نمبر شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5G نے حاصل کیا، جو بہترین فیچرز اور مناسب قیمت کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔اسی سیریز کا ریڈمی نوٹ 15 پرو چوتھے نمبر پر موجود ہے، جبکہ ریڈمی نوٹ 15 5G چھٹے نمبر پر رہا۔تیسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی A56 جبکہ پانچویں نمبر پر سام سنگ گلیکسی S25 الٹرا شامل ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سام سنگ فلیگ شپ اور مڈ رینج دونوں کیٹیگریز میں صارفین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہے۔
ایپل کا جدید ماڈل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں نمبر پر رہا، جو اگرچہ فہرست میں شامل ہے تاہم اس بار ٹاپ 5 میں جگہ نہ بنا سکا۔
آٹھویں نمبر پر انفینکس نوٹ ایج 5G جبکہ نویں نمبر پر سام سنگ گلیکسی A17 موجود ہے، جو بجٹ صارفین میں خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔
دسویں نمبر پر آنر میجک 8 پرو ایئر 5G شامل ہے، جو اس فہرست میں ایک نیا اضافہ (New Entry) ہے اور تیزی سے صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
1. سام سنگ گلیکسی S26 الٹرا 5G
2. شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس 5G
3. سام سنگ گلیکسی A56
4. شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو
5. سام سنگ گلیکسی S25 الٹرا
6. شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 5G
7. ایپل آئی فون 17 پرو میکس
8. انفینکس نوٹ ایج 5G
9. سام سنگ گلیکسی A17
10. آنر میجک 8 پرو ایئر 5G (نیا اضافہ)