قو م کا نقصان نہ ہو اس لئے خامو ش ہوں، مجبور کیا گیا تو بولوں گا ،عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )قو م کا نقصان نہ ہوا اس لئے خامو ش ہوں، مجبور کیا گیا تو بولوں گا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ امریکا ذوالفقار علی بھٹو کی آزاد خارجہ پالیسی کی کوشش سے خوش نہیں تھا اور اس نے کہا تھا کہ آپ کو نشانہ بنائیں گے اور اسی طرح آج ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 5 جولائی کو مارشل لا لگا کر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت گرائی گئی۔ ذوالفقار علی بھٹو ملک کو ایک آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جا رہے تھے جس پر امریکہ خوش نہیں تھا۔ پاکستان کی ایک آزاد خارجہ پالیسی تھی، ان سے کہا گیا تھا کہ آپ کو نشان عبرت بنائیں گے، اسی طرح آج یہاں امریکہ نے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ سازش کی، سازش کرنے والوں کے ذہن میں یہ بات نہیں تھی کہ لوگ سڑکوں پر آئیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جن پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ ہم پر مسلط ہوئے، ان غداروں کا نظریہ پاکستان نہیں پیسہ ہے، امریکا ناراض ہوا تو ان کا پیسہ خطرے میں ہے، یہ لوگ این آر او لینے کے لیے ہماری حکومت گرا چکے ہیں، ان کا نظریہ صرف پیسہ ہے جس کے لیے وہ ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اگر موقع ملا تو اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے، کشمیریوں کا سودا کریں گے اور امریکہ کو پاکستان میں اڈے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم کو نقصان نہ پہنچے اس لیے خاموش ہوں، اگر مجبور کیا گیا تو بولوں گا اور خاموش نہیں رہوں گا، میں نے ویڈیو بنا کر خفیہ جگہ پر رکھی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ میرے خلاف سازش کس نے کی اور کون ملوث تھا، مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو سامنے لائی جائے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔