نوکری کیلئے گوگل ٹول سے مدد حاصل کریں

 

اگر آپ نوکری کے انٹرویو کے لیے پریشان ہیں تو گوگل کا نیا مشین لرننگ ٹول آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ حقیقت کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ انٹرویو میں باقاعدگی سے سوالات پوچھتا ہے جس کا آپ جواب دیتے ہیں اور اس طرح انٹرویو کی تیاری کے دوران آپ کی کمزوریاں سامنے آجاتی ہیں۔
اس ٹول کا نام انٹرویو وار م اپ ہے

اس حوالے سے گوگل نے ایک تعارفی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں گوگل انٹرویو کو وارم اپ دیکھ سکتا ہے۔ یہ ٹول آپ سے منتخب فیلڈ کے حوالے سے سوالات پوچھتا ہے اور اس کے پیچھے مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہے۔

آپ کے سامنے مشین سائل انگریزی میں مختلف سوالات پوچھتا ہے جس کا آپ جواب دیتے ہیں۔ گوگل نے ایک بیان میں کہا کہ نئے لوگوں کا انٹرویو کرنا ایک مشکل عمل ہے۔ اسی لیے ہم نے کافی تحقیق کے بعد انٹرویو وارم اپ تیار کیا ہے۔ اس میں وہ حقیقی سوالات بھی شامل ہیں جو بعض شعبوں کے ماہرین اکثر پوچھتے ہیں۔ اس سے آپ کو انٹرویو کی تیاری میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

یہ فی الحال صرف گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ پروگرام سے متعلق ملازمت کے انٹرویوز پیش کرتا ہے، بشمول ڈیٹا اسپیشلسٹ، ای کامرس، آئی ٹی سپورٹ، پروجیکٹ مینیجر، UX ڈیزائن، اور دیگر عمومی فیلڈز۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔