آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں رہا، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں رہا، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں، آرمی چیف کی تقرری کبھی میرا ایشو نہیں رہا۔

سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہوں، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے، پی ٹی آئی کے دروازے کھلے ہیں، بات صرف الیکشن پر ہوگی جومسلط کئے گئے مجھے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی نہیں ملک کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج عوام کو درپیش مسائل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، آرمی چیف کی تقرری کبھی میرا مسئلہ نہیں رہا، سرحدوں پر ڈیوٹی پر مامور جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہترین حل انتخابات ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca