45 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں جے یو آئی کے رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا حافظ حمداللہ کی گاڑی کے قریب ہوا، حافظ حمداللہ منگوچوڑ جارہے تھے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی رہنما کے ساتھی اور گن مین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں میر بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں حافظ حمد اللہ معمولی زخمی ہوئے ہیں، تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔