اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیج دیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان نے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان افغانستان روانہ کر دیا۔
آٹھ ٹرک امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے نے رات گئے اسلام آباد سے امدادی سامان روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اور عوام کو مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں ایک ہزار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔