341
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مغربی بنگال کے پانچ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے۔
بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں ہلکی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان تھے۔بنگال کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع پوربا بردھمان میں چار، مرشد آباد میں دو اور شمالی 24 پرگنہ میں د و اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ کچھ دیگر علاقوں میں بھی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔