پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات مکمل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر مہر ثبت کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کر لیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کی ایک ویڈیو شیئر کی کیونکہ گرین شرٹس نے ون ڈے فارمیٹ میں 500 فتوحات مکمل کر لیں ۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ پانچ سو ون ڈے میچ جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے جیتے ہیں جبکہ بھارت نے 1029 ون ڈے میں سے 539 جیتے ہیں۔قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 92، بھارت کے خلاف 73، ویسٹ انڈیز کے خلاف 63، نیوزی لینڈ کے خلاف 57 اور زمبابوے کے خلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔اسی طرح آسٹریلیا کے خلاف 34، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف 32 فتوحات حاصل کی ہیں۔

ہمیں فالو کریں