میانمار میں مسلم کش فسادات، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17مسلمان جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )میانمار میں مسلمان تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے، کشتی میں 50 کے قریب افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ کشتی کے ذریعے مسلمان میانمار کی متاثرہ ریاست رخائن میں مسلم کش فسادات کے باعث ملائیشیا اور انڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق امدادی کاموں کے دوران 17 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے، باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ 2017ء میں میانمار کے فوجی کریک ڈاؤن میں قتل، آتش زنی اور عصمت دری کے وسیع واقعات کے بعد تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار روہنگیا مسلمان رخائن سے بنگلا دیش جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com