اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دریائے سندھ میں 100 باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی کے ذریعے 100 کے قریب مسافر کھرور سے مچھاکہ آرہے تھے کہ مچھاکہ کے قریب کشتی الٹ گئی۔ جن میں سے اب تک 19 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے حادثے سے اب تک 19 افراد کی لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے، برآمد ہونے والی لاشیں خواتین کی ہیں، باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد بیشتر افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔