98
اردو ورلڈ پنجاب ( ویب نیوز )پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد حکومت کے تینوں اتحادی ایک دوسرے سے رابطے میں آگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنمائوں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔
تینوں رہنمائوں نے ضمنی الیکشن کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اورفیصلہ کیا گیا کہ مشاورت سے ملکر آگے بڑھیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی ایکشن پلان بنایا جائے گا۔