بنگلہ دیش میں سعودی سفارت خانے کے 2 اہلکار گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے دو اہم اہلکاروں سمیت 11 افراد کو ورک ویزوں کے اجرا میں دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلہ دیش میں گرفتار ہونے والوں میں  سعودی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے سربراہ عبداللہ الشمری اور ان کے نائب خالد ناصر القطانی، وزارت داخلہ کے 2 اہلکار، 8 بنگلہ دیشی اور ایک سرمایہ کار شامل ہیں۔

بنگلہ دیش میں سعودی سفارت خانے کے دونوں اہلکاروں پر سفارت خانے میں کام کے دوران ورک ویزا جاری کرنے کے عوض 14.4 ملین ڈالر (54 ملین سعودی ریال) رشوت لینے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب،رواں سال 6 مجرموں کے سر قلم

فراڈ میں ملوث افراد کے گھروں سے چھاپوں کے دوران 5.38 ملین مالیت کا سونا اور گاڑیاں برآمد ہوئیں جبکہ باقی رقم بیرون ملک سرمایہ کاری کی گئی۔

سعودی عرب کی اینٹی کرپشن ایجنسی کئی ماہ سے ورک ویزا کرپشن پر کام کر رہی تھی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے سخت سے سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com