105
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی چینل نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران مشہور اینکر مہدی حسن اور دیگر 2 مسلم اینکرز علی ویلشی اور ایمن محی الدین کو پروگرام کرنے سے روک دیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ان اینکرز کے شوز کی معطلی کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 12 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 2600 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی جب کہ 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔