اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے استحصالی اقدام کو برسوں گزر گئے کشمیری آج یوم استحصال بنا رہے ہیں
5 اگست 2019 کو مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر دیا جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دی تھی۔
وہ دن اور آج کا دن سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے، حریت رہنما جیلوں میں ہیں یا نظر بند ہیں، بھارت نوازی پر فخر کرنے والے کشمیریوں کو نہیں بخشا گیا، سابق کٹھ پتلی وزراء۔ اعلیٰ افسران بھی گھر کی چاردیواری تک محدود ہیں، انسانیت سوز مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کی آزادی کو دبا نہیں سکا۔
حریت کانفرنس نے کشمیر کے یوم استحصال پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔