ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یوم استحصال بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کے 3 سال مکمل ہونے پر آر پار دونوں جانب اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں۔
آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور عالمی برادری 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستان میں آج کشمیر یوم استحصال منایا جا رہا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو ایک منٹ کے لیے روک دیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس کے علاوہ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے عملے نے بھی شرکت کی۔