اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے نصرت کیمپ میں واقع اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر حملہ کرکے 32 افراد کو شہید کردیا۔ فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے UNRWA اسکول پر حملہ کیا، فضائی حملے کے نتیجے میں عمارت میں پناہ لینے والے خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے اسکول کے اندر حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں
ظلم کی انتہا،اسرائیل کا لبنان پر آتش گیر سفید فاسفورس سے حملہ
دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر حملوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے من گھڑت کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔