یوکرین،روس کے میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روسی میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیپرو کے گورنر کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے کی زد میں آنے والی عمارت کے ملبے تلے اب بھی 40 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں

روس کا یوکرین پر حملہ؛ 7 افراد مارے گئے ، 58سے زائد زخمی

روسی حملے کے بعد ڈنیپرو میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 40 گھنٹے سے جاری ہے۔ لیدار شہر کی تباہی کی روس نے راکٹ حملے میں 600 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس کا یوکرین پرحملہ ، 3 افراد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیپرو میں عمارت پر میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق اور 75 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگی جرائم کے ذمہ دار روسی رہنما اور افواج ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز دنیپرو میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

مزیدپڑھیں

45 روسی ڈرون مار گرائے ، یوکرین کا دعویٰ

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔