ڈارک چاکلیٹ
مزیدار فلیوونائڈ سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں کیفیات قلبی امراض کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔
جو
جو بیٹا گلوکانز کہلاتا ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ کولیسٹرول قلبی مسائل کی ایک بڑی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بے خوابی خواتین کیلئے امرض قلب کا سبب بن سکتی ہے
پھلیاں
جو کی طرح پھلیاں بھی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
ہری سبزیاں
ماہرین کے مطابق بروکولی اور پالک جیسی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں قلبی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔
گری دار میوے
بادام، پستہ اور اخروٹ جیسے گری دار میوے صحت مند چکنائی اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پھل برے کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جبکہ اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتے ہیں۔