بجلی مہنگی کرنے کی تیاری،نیپرا کو درخواست دیدی گئی 

 

نیپرا کو دی گئی درخواست میں بجلی کی قیمت میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور ہونے پر ڈسکوز کے صارفین پر 8.37 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کو درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا درخواست کی سماعت یکم نومبر کو کرے گی۔

ہمیں فالو کریں