5 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ن لیگ میں شامل 

سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، شیخ فیاض الدین، عطاء اللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اور عظمیٰ بخاری نے بھی شرکت کی

 

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے سفر میں تیزی آئے گی، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی مانند ہے جس میں سب کا احترام ہے، الحمدللہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے

مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والوں نے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا