216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کے نمائندے کا کہنا ہے کہ شام میں آنے والے زلزلے سے 50 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں لوگ پہلے ہی بڑے پیمانے پر بے گھر ہیں، اس لیے یہ بہت بڑی تعداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں ایک کے بعد ایک بحران آ رہے ہیں، ہم پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں اور کورونا کے بعد اب ہمیں شدید سردی کا بھی سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ شام کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد بھیجی جا رہی ہے تاہم کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور شام میں اب تک 24 ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے 3 ہزار سے زائد شام میں ہوئی ہیں۔