اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو کولیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں الٹنے سے 57 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔
ان کشتیوں میں پاکستان، شام، تیونس اور مصر کے تارکین وطن سوار تھے جو یورپ جانا چاہتے تھے۔ایک عینی شاہد کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 80 کے قریب افراد سوار تھے اور ریسکیو حکام کو خدشہ ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید لاشیں نکالی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مراکش میں کشتی الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 441 تارکینِ وطن یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوئے جو کہ گزشتہ چھ برسوں میں تین ماہ کے عرصے میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
مزید پڑھیں
نائجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 76 افراد ہلاک ہو گئے
واضح رہے کہ 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے لیبیا یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے زیادہ تر افریقی تارکین وطن کے لیے روانگی کا اہم مقام بن گیا ہے۔اٹلی نے گزشتہ دو دنوں کے دوران وسطی بحیرہ روم میں تقریباً 1600 تارکین وطن کو لے جانے والی 47 کشتیوں کو بچایا اور انہیں لامپیڈوسا جزیرے پر ساحل پر پہنچا دیا۔