باوردی سرنگ دھماکہ تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )افغانستان کے صوبہ خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارے جانے ہونے والوں کی شناخت عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تین نامعلوم دہشت گرد ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نور پایو خان، فقیر اللہ، ترزئی، سات کائی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اہم کمانڈروں کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کی قیادت میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دوڑ گئی ہے اور ٹی ٹی پی کے حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی وفد کی افغانستان آمد کے بعد سے ٹی ٹی پی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشت گردوں میں سینئر قیادت کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ گئے۔ یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی انٹیلی جنس مداخلت کی واضح علامت ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک اور واقعے میں ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کے انچارج مکرم ہراسانی بھی شدید زخمی ہوئے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com