قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کا ٹولہ مسلط کرنے کی قیمت چکا رہی،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کا ٹولہ مسلط کرنے کی قیمت چکا رہی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حکومت بدلنے کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے جرائم پیشہ افراد کا ٹولہ ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت چکا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 11 ماہ کے دور حکومت میں روپے کی قدر میں زبردست کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں 62 فیصد کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرکاری قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]