آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالحکیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے شہید ہونے والے 33 سالہ سپاہی عبدالحکیم کا تعلق ضلع نصیر آباد سے ہے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
90