پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ پانچ دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں آپریشن کے دوران 8دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے 31 اگست کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ بھی کیا تھا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
160