آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات،سیاسی حوالے سے اہم مشاورت

ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کے اعلان پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شفیع حسین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز سننے کے بعد حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا انتخابی پروگرام ہوگا۔
واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگرا ن حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں قبل از وقت اور شفاف عام انتخابات کرانے کے مطالبات زور پکڑ رہے تھے۔

ہمیں فالو کریں